QR CodeQR Code

مسئلہ فلسطین کا واحد حل اصلی باشندوں کا ریفرنڈم ہے، محمد جواد ظریف

11 May 2021 23:38

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے عربی و ویڈیو پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کیخلاف جاری صیہونی مظالم پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسجد اقصی پر حملہ، نمازیوں کا قتل عام اور دینی مقدسات کی توہین، غاصب صهیونی رژيم کی نسل پرستانہ و مجرمانہ نوعیت پر سب سے بڑی دلیل ہے جبکہ مسئلہ فلسطین کا واحد عادلانہ حل "ریفرنڈم" ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے۔ ٹوئٹر پر عربی زبان میں جاری ہونے والے اپنے ویڈیو پیغام کے ساتھ جواد ظریف نے لکھا ہے کہ مسجد اقصی پر حملہ، نمازیوں کا قتل عام اور دینی مقدسات کی توہین اس غاصب رژیم کی نسل پرستانہ و مجرمانہ نوعیت پر سب سے بڑی دلیل ہے، جو ہر مرتبہ اس خطے کے امن و امان و استحکام کی تباہی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر میں تاکید کروں گا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد عادلانہ حل "اس سرزمین کے حقیقی سپوتوں کے ارادے کی جانب رجوع" اور ریفرنڈم ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 932118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932118/مسئلہ-فلسطین-کا-واحد-حل-اصلی-باشندوں-ریفرنڈم-ہے-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org