QR CodeQR Code

مقبوضہ فلسطین میں ایندھن کا اسرائیلی گودام فلسطینی راکٹوں کے نشانے پر

11 May 2021 23:58

غیر قانونی یہودی بستی عسقلان میں غاصب صهیونی رژيم کی تزویراتی تنصیبات میں واقع ایندھن کا ایک گودام فلسطینی راکٹ کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی جرائم کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے راکٹ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی یہودی بستی "عسقلان" میں موجود غاصب صیہونی رژیم کی تزویراتی تنصیبات میں واقع ایندھن کا ایک گودام فلسطینی راکٹ کا نشانہ بن گیا جس کے باعث اس می بھڑکنے والی آگ کے شعلے ہنوز آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

یک مخزن سوخت در یک تاسیسات راهبردی صهیونیست‌ها هدف حملات راکتی قرار گرفت+تصاویر

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ تصاویر صیہونی تزویراتی تنصیبات میں نصب سکیورٹی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں۔



دوسری طرف غاصب صیہونی رژیم سے منسلک میڈیا نے خبر دی یے کہ غزہ کے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے (غاصب) صیہونی بستیوں پر تاحال 630 راکٹ برسائے جا چکے ہیں۔








خبر کا کوڈ: 932122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932122/مقبوضہ-فلسطین-میں-ایندھن-کا-اسرائیلی-گودام-فلسطینی-راکٹوں-کے-نشانے-پر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org