QR CodeQR Code

جامشورو تھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ

12 May 2021 00:33

ماہرین کا کہنا ہے اس منصوبے کی کام یابی سے کورونا کے علاج معالجے بالخصوص ایسے مریض جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوگی، کے علاج میں بہت مدد ملے گی، جب کہ محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے انجینئرز نے ہائیڈروجن پلانٹ سے آکسیجن تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تیار اور مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کے نتیجے میں فوری طور 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوگی جبکہ تیار اکسیجن کے 60 سلنڈر ہر روزا سپتالوں کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ پاکستان کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق (پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیے۔ پی سی ایس آئی آر کے ماہرین نے منصوبے کے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور جلد ہی اپنی حتمی سفارشات پیش کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے اس منصوبے کی کام یابی سے کورونا کے علاج معالجے بالخصوص ایسے مریض جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوگی، کے علاج میں بہت مدد ملے گی، جب کہ محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 932127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932127/جامشورو-تھرمل-پلانٹ-میں-ہائیڈروجن-سے-آکسیجن-بنانے-کا-کامیاب-تجربہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org