QR CodeQR Code

شہباز شریف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

12 May 2021 01:02

نون لیگ کے رہنماء نے کہا کہ فلسطین کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں، بچوں،خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف نے فلسطین کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل کی اس بلاجواز ریاستی دہشت گردی کے بعد فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں سے مزید شہادتیں ہوئیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی فسلطین کے سفیر سے ملاقات  کی۔ اس دوران شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کے غیور اور بہادر عوام کے ساتھ یک جہتی کرتے ہیں، بچوں،خواتین سمیت سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ جارحیت اور ظلم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، اسرائیل کی اس بلاجواز ریاستی دہشت گردی کے بعد فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں سے مزید شہادتیں ہوئیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ عالمی سطح پر ہر معاہدے کے بعد اسرائیل نے خلاف ورزی کی اور اس دیرینہ مسئلے کے حل میں رکاوٹ ڈالی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ القدس کے تقدس کی پامالی انتہائی قابل مذمت ہے، لاشیں گرائی جارہی ہیں، عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اس بربریت کا فوری نوٹس لے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر دو ایسے حل طلب اور دیرینہ چلے آنے والے تنازعات ہیں یہ دونوں مسئلے عالمی ادارے کی ساکھ، عالمی قانون کی عمل داری اور اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اس حمایت کے لئے آپ اور پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 932129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932129/شہباز-شریف-کی-فلسطینی-سفیر-سے-ملاقات-اسرائیلی-جارحیت-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org