0
Wednesday 12 May 2021 01:52

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ بے حسی ختم کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرائے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ بے حسی ختم کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرائے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے حسی ختم کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرائے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل فوج کی بمباری 3بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کی شہادت اسرائیل کی کھلی دھشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے پر یہودیوں کا جشن صہیونی انتہاپسندی کی بدترین مثال ہے، فلسطینی عوام کو استصواب رائے کا حق دیا جائے، بیت المقدس کو صہیونی تسلط سے آزاد کرایا جائے، عرب لیگ اسرائیلی جارحیت کا سخت نوٹس لے اور مظلوم فلسطینییوں کی دادرسی کے لئے ٹھوس مربوط لائحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی دادرسی کیلئے OICکا ہنگامی سربراہی اجلاس بلا کر مظلوم مسلمانوں کو صہیونی اور ہندو مظالم سے نجات دلانے کیلئے عملی ٹھوس اقدامات کئے جائیں، حکومت پاکستان اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہود ہنود اور نصاری کا اصل علاج جہاد ہے، مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں ضرور رنگ لائیں گی اور اسلام کا پرچم بلند ہو کر رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 932132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش