0
Wednesday 12 May 2021 06:17

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا جوابی وار، اسرائیل پر راکٹوں کی بارش

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا جوابی وار، اسرائیل پر راکٹوں کی بارش
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے  قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر جوابی وار کرتے ہوئے اسرائیلی علاقوں میں راکٹوں کی برسات کردی ہے، حماس نے اسرائیل کو وارننگ دی تھی کہ گزشتہ شام چھے بجے تک اپنی فوج مسجد اقصیٰ سے نکال لے ورنہ میزائل حملے کیلئے تیار رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کی شب تل ابیب کی جانب 130 راکٹ پھینکے ہیں جو اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے غزہ میں ایک 13 منزلہ رہائشی عمارت کو تباہ کرنے کا جواب ہے۔ حماس نے مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس سے سو کلومیٹر دور غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر میزائل داغے، حملے کے خوف سے اسرائیلی پارلیمنٹ کو خالی کروالیا گیا ہے۔ حماس نے ٹینک شکن میزائل سے اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی تباہ کردی ہے۔

یاد رہے کہ حماس کی جانب سے پیر کی شب سے اب تک اسرائیلی علاقوں پر 400 سے زیادہ راکٹ پھینکے گئے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے غزہ میں 150 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس میں  نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم میں شدت آگئی ہے اور غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے 9 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور سینکڑوں  زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش