0
Wednesday 12 May 2021 10:55

جے یو آئی (ف) کا عید کے بعد اسرائیل کیخلاف مظاہروں کا اعلان

اسرائیلی جارحیت پر خاموش مسلم ممالک اسرائیل کے حامی بن رہے ہیں،فضل الرحمان
جے یو آئی (ف) کا عید کے بعد اسرائیل کیخلاف مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے نماز عید و اجتماعات جمعہ میں مظلوم فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کیخلاف بھی بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور اُمہ عید و نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کریں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت اور ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کے ظلم کے حامی بن رہے ہیں، مسلم امہ کیوں خاموش ہے، او آئی سی کی خاموشی کیوں ہے؟ اقوام متحدہ نے کیوں آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟ انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ تمام عالمی ادارے انسانی حقوق کے پاسبان نہیں یہ انسانی حقوق کو بیچنے والے ادارے بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش