QR CodeQR Code

بھارت، 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ

12 May 2021 11:21

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کورونا سے بھارت کی 15 ریاستوں کو تباہی کا سامنا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا سے قیامت برپا ہو گئی ہے اور جہاں دیکھو لاشیں ہی لاشیں نظر آتی ہیں، ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تھی تجاوز کر گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے اور سوا 4 ہزار مریض انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ کورونا سے بھارت کی 15 ریاستوں کو تباہی کا سامنا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب  مودی سرکار دنیا سے منہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے اور شدید تنقید سے بچنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نے جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے لندن یاترا ترک کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 932217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932217/بھارت-24-گھنٹوں-میں-کورونا-سے-4-ہزار-زائد-اموات-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org