QR CodeQR Code

ہم فلسطین اور غزہ کیساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

12 May 2021 13:04

وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور  نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور  نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔


خبر کا کوڈ: 932231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932231/ہم-فلسطین-اور-غزہ-کیساتھ-کھڑے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org