QR CodeQR Code

وادی کشمیر میں مزید 30 کورونا ہلاکتیں، نئے کیسز کی تعداد 2877

13 May 2021 12:57

پولیس کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی ہدایت پر خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ طبی و نیم طبی عملے کی نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ شام سے مزید 30 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح یہاں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2877 تک پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو 21 افراد جی ایم سی جموں میں جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 وادی کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں دم توڑ بیٹھے۔ وادی کشمیر میں جو افراد آج کورونا کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اُن کا تعلق ڈورو اننت ناگ، اننت ناگ ککر ناگ، بخشی آباد اننت ناگ، دوبرا لیہہ، نیوہ پلوامہ، کنی پورہ چھتر گام، لارسن گاندربل، فرصل پلوامہ وغیرہ علاقوں سے تھا۔ کشمیر پولیس نے جاری کورونا کرفیو کے دوران بدھ کو ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی آزادنہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کی۔ پولیس کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی ہدایت پر خصوصی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے تاکہ طبی و نیم طبی عملے کی نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکے۔ آئی جی کشمیر کی ہدایت پر صحافیوں کے شناختی کارڈوں کو کرفیو پاس کے طور تسلیم کیا جائے گا۔ آئی جی کشمیر نے اس سلسلے میں پولیس کو سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 932253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932253/وادی-کشمیر-میں-مزید-30-کورونا-ہلاکتیں-نئے-کیسز-کی-تعداد-2877

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org