0
Thursday 13 May 2021 12:57

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3.48 لاکھ سے زیادہ کیسز

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3.48 لاکھ سے زیادہ کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ معاملوں میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور 4200 سے زیادہ مریضوں کی امعات سے یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2446674 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 52 لاکھ 35 ہزار 991 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی 348421 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس وباء سے 3 لاکھ 55 ہزار 338 افراد شفایاب ہوئے، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19382642 ہوگئی۔

اس وقت بھارت میں کورونا کے 3704099 سرگرم معاملے ہیں جبکہ 4205 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس کے بعد اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 197 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 83.04 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.09 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 31803 کی کمی کے 561347 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 71966 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4541 391 ہوگئی ہے جبکہ مزید 793 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 77 191 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش