0
Wednesday 12 May 2021 18:16

عوام کیساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، فواد چوہدری

عوام کیساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابق ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا۔ عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ چند سابق بیوروکریٹس کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہیں، تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں خصوصا٘ مزدوروں کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہوگی، رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 932258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش