0
Wednesday 12 May 2021 18:19

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سینئر پتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم جاں بحق ہو گئے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فضل رحیم ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ دیر میں بطور سینئر پتھالوجسٹ تعینات تھے۔ وہ گزشتہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹر فضل رحیم کی موت کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 67 ہوگئی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تاحال کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کے لواحقین شہداء پیکج سے محروم ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 932259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش