QR CodeQR Code

سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطےکی ترقی کے منصوبے ہیں، اسد قیصر

12 May 2021 20:18

چینی سفیر سے اسد قیصر کی ملاقات کے دوران سی پیک سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاک چین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے مثال ہیں، چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں، سی پیک چین کی طرف سے پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، رشکئی اکنامک زون سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ ہو گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چین کے سفیر نونگ رانگ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سی پیک سے متعلقہ امور پر بات کی گئی، اور دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر سے اسد قیصر کی ملاقات کے دوران سی پیک سے متعلق امور پر بھی بات کی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاک چین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے مثال ہیں، چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں، سی پیک چین کی طرف سے پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی بروقت فراہمی پر چین کا شکر گزار ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے دوست ہیں، چین اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 932278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932278/سی-پیک-اور-ون-بیلٹ-روڈ-کا-اقدام-پورے-خطےکی-ترقی-کے-منصوبے-ہیں-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org