0
Wednesday 12 May 2021 22:13

عوام سے اپیل ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں، ناصر حسین شاہ

عوام سے اپیل ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت  میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس  میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات میں افسوس سے کہہ رہا ہوں کہ گزشتہ سال عید کے موقع پر لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے لئے گھروں پر چلے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں 30 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، عوام جائیں اور ویکسین لگوائیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اجلاس میں ریسٹورنٹ کو واضح شرائط کے تحت ٹیک اوے کی سہولت دے دی گئی ہے، ٹیک اوے کے لئے جانے والے شہری اپنی گاڑی سے نہیں اُتریں گے، ریسٹورنٹ کو کرسیاں لگانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اپیل کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے کہ عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔
خبر کا کوڈ : 932297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش