0
Wednesday 12 May 2021 22:34

اقوام متحدہ، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کیخلاف جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

اقوام متحدہ، اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کیخلاف جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ سے چلنے والی انسانی حقوق کی عالمی این جی او ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ (غاصب) صیہونی رژیم کی جانب سے جاری فلسطنیوں کے خلاف انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کو رکوائے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لکھا ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ امریکہ سمیت سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک آج منعقد ہونے والی نشست میں تعلل اور سستی سے کام لینا چھوڑ دیں اور فوری طور پر اسرائیل سے مطالبہ کریں کہ وہ فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے سمیت (اُن کے خلاف) انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں ختم کر دے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ موجود (صیہونی) تشدد کے ہاتھوں مزید غیر فوجی افراد کی جان لے لئے جانے سے قبل "فیصلہ کن اقدام" اٹھا لیا جائے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں (اسرائیل کی جانب سے) سرزد ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت کے ساتھ مذمت کرے اور اسرائیل و حماس سے مطالبہ کرے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ انسانی حقوق کا احترام کریں۔ اس بیان کے آخر میں تاکید کی گئی ہے کہ اس وقت فلسطینی بچوں و عوام کو قتل کیا جا رہا ہے لہذا "ضروری اقدام" بھی اسی وقت اٹھایا جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 932306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش