QR CodeQR Code

چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

12 May 2021 22:38

وزیر اطلاعات کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے ‏یہ ان کا آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی، سیدھا ‏کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 ‏منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے ‏یہ ان کا آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا ‏کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد ‏کی زیر ‏صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ کراچی، فیصل آباد، لاہور میں چاند نظر نہ آنے پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم کر دیے گئے ہیں ‏جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں اور چاند کی شرعی رویت سے ‏متعلق شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 932307

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932307/چاند-کا-آج-نظر-آنا-ممکن-ہی-نہیں-فواد-چوہدری-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org