0
Wednesday 12 May 2021 22:38

چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 ‏منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے ‏یہ ان کا آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا ‏کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد ‏کی زیر ‏صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ کراچی، فیصل آباد، لاہور میں چاند نظر نہ آنے پر زونل کمیٹیوں کے اجلاس ختم کر دیے گئے ہیں ‏جب کہ کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں اور چاند کی شرعی رویت سے ‏متعلق شہادتیں اکٹھی کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش