QR CodeQR Code

جواد ظریف کا زیاد النخالہ کو ٹیلیفون؛ فسلطینی مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت کا اعلان

12 May 2021 22:53

شام کے سرکاری دورے پر دمشق میں موجود ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطینی عوام کے صبر و استقامت کو افتخار آمیز قرار دیا اور تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام اور انکے مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت کو تیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج شام فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران کی جانب سے فلسطینی عوامی مزاحمتی محاذ کی بھرپور و مسلسل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے سرکاری دورے پر دمشق میں موجود محمد جواد ظریف نے اس وقت لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطینی عوام کے صبر و استقامت کو افتخار آمیز قرار دیا اور تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی عوام اور ان کے مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت کو تیار ہے۔ دوسری طرف زیاد النخالہ نے بھی محمد جواد ظریف کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فلسطین کے عوامی مزاحمتی محاذ کو حاصل ایران کی وسیع و مسلسل حمایت کو سراہا اور غاصب صیہونی دشمن کے بھرپور مقابلے پر تاکید کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 932310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932310/جواد-ظریف-کا-زیاد-النخالہ-کو-ٹیلیفون-فسلطینی-مزاحمتی-محاذ-کی-بھرپور-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org