0
Wednesday 12 May 2021 22:53

مفتی پوپلزئی نے شہادتوں کی تصدیق کے بعد کل عید کا اعلان کردیا

مفتی پوپلزئی نے شہادتوں کی تصدیق کے بعد کل عید کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد قاسم علی خان پشاور میں ہونے والے غیر سرکاری رويت ہلال كميٹی كے اجلاس میں چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد کل بروز جمعرات 13 مئی كو عيدالفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد قاسم خان میں 23 افراد نے چاند کی شہادت دی ہے، ان شہادتوں کی ’’شرعی‘‘ اصولوں کے مطابق تصدیق کرنے کے بعد مفتی پوپلزئی نے کہا ہے کہ کل بروز جمعرات 13 مئی  کو شوال کا پہلا دن ہو گا۔ مفتی پوپلزئی کا کہنا ہے کہ مرکزی کمیٹی کو بھی چاہیئے کہ ہمارے گواہان تسلیم کرے، دوسری جانب پشاور کی سرکاری زونل رویت ہلال کمیٹی کو بھی شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، زونل کمیٹی کے مطابق چاند دیکھنے کی 60 شہادتیں ٹیلی فون پر موصول ہوئیں جب کہ 20 افراد کمیٹی میں پیش ہوئے، مرکزی کمیٹی کو مطلع کر دیا ہے، تاہم اعلان کا اختیار مرکزی کمیٹی کو حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 932311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش