QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

13 May 2021 01:14

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فضل رحیم ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ دیر میں بطور سینئر پتھالوجسٹ تعینات تھے۔ وہ گزشتہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے سینئر پتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم جاں بحق ہوگئے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فضل رحیم ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ دیر میں بطور سینئر پتھالوجسٹ تعینات تھے۔ وہ گزشتہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹر فضل رحیم کی موت کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 67 ہوگئی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تاحال کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کے لواحقین شہدا پیکج سے محروم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 932330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932330/خیبر-پختونخوا-میں-کورونا-وائرس-سے-ایک-اور-ڈاکٹر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org