0
Thursday 13 May 2021 01:44

16 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ

16 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی ویکسینشین کیلئے 16 مئی سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے، اس لئے ہم ویکسینیشن کے اہل افراد کی کیٹگریز کو بڑھاتے جارہے ہیں، 30 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کے لئے 16 مئی سے رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو رجسٹریشن کے بعد کورونا کی ویکسین لگائی جارہی تھی۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں 18 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی ایک خوراک دی جاچکی ہے جب کہ 9 لاکھ 52 ہزار افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش