QR CodeQR Code

عیدالفطر کا دن اللہ کا خاص تحفہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

13 May 2021 07:52

اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کا دن اللہ کا خاص تحفہ ہے اس دن اللہ اپنے بندوں کی دعا اور مناجات کو قبول فرماتا ہے ہر فرد اس روز ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرے، عیدالفطر سماجی فاصلے رکھتے ہوئے گھروں میں سادگی کیساتھ منائیں اور ضرورتمندوں کو ان کی مدد کرکے اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان سمیت پوری اُمت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے روزے اور ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور اُمت مسلمہ پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے اور پوری انسانیت کو کورونا وائرس کی وبا سے نجات دے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ عیدالفطر کا دن اللہ کا خاص تحفہ ہے اس دن اللہ اپنے بندوں کی دعا اور مناجات کو قبول فرماتا ہے ہر فرد اس روز ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر سماجی فاصلے رکھتے ہوئے گھروں میں سادگی کیساتھ منائیں اور ضرورت مندوں کو ان کی مدد کرکے اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ اللہ کریم کا احسان عظیم ہے کہ جس کے خاص فضل و کرم سے ہمیں رمضان المبارک کی نعمتوں سے فیضیاب ہونے کا موقع ملا اور عید الفطر کی خوشیاں میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں ضرورتمند اور پسماندہ طبقات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ ساری امت مسلمہ آج کے دن اللہ کریم کے حضور دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ ملت اسلامیہ پر اپنا خاص فضل فرمائے اور امت کو اتحاد و یگانگت کی لڑی میں پروئے۔


خبر کا کوڈ: 932353

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932353/عیدالفطر-کا-دن-اللہ-خاص-تحفہ-ہے-ڈاکٹر-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org