0
Thursday 13 May 2021 12:06

احساس اور درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہیں، عمران خان

احساس اور درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احساس اور درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہیں۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کورونا وبا کی تیسری لہر سے نبرد آزما ہیں، قوم سے درخواست ہے کہ عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عید پیغام میں کہا کہ کورونا کے غیر معمولی حالات کے باعث اس سال عید غیرمعمولی ہے، بحیثیت قوم عید پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں مسلمان عید سادگی اور کورونا ایس او پیز کے ساتھ منا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش