QR CodeQR Code

غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کے شدید حملے

13 May 2021 12:45

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کیمطابق گذشتہ شب، غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ کے صرف شیخ زاید نامی علاقے کو ہی 30 سے زائد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے آج رات 12 بجے کے بعد سے صبح تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق گذشتہ شب غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں کو توپخانے و ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث غزہ میں واقع فلسطینینی "قومی اسلامی بینک" سمیت متعدد بینکوں کی عمارتیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ شہاب کا موقع سے دی جانے والی اپنی براہ راست رپورٹ میں کہنا تھا کہ اس وقت دشمن کے لڑاکا طیارے جبالیا و شیخ زاید سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانے میں مصروف ہیں جبکہ جارح طیاروں کی جانب سے زیادہ تر غیر فوجی عمارتوں اور ملک کی بڑی شاہراہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کے صرف شیخ زاید نامی علاقے کو ہی 30 سے زائد بار نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 932373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932373/غزہ-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کے-شدید-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org