ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائیگا، عثمان بزدار
13 May 2021 19:06
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر بھی اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ ایوان وزیراعلی میں ہونیوالی ملاقات میں میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوں نے فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی پر عالمی برداری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر بھی اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے، اسرائیل طاقت کے نشے میں تمام انسانی اقدار اور بنیادی حقوق کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ ہیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 932379