QR CodeQR Code

لاہور کے آرچ بشپ کی جامع مسجد کبریٰ آمد، عید کی مبارکباد دی

13 May 2021 17:13

آرچ بشپ اور چیئرمین قومی کمیشن بین المذاہب مکالمہ کی جانب سے مسلم برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرچ بشپ سبسٹین فرانس شاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ خطے امن و سلامتی قائم ہو۔


اسلام ٹائمز۔ مذہبی روادری کے فروغ کیلئےآرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء کی جامع مسجد کبری نیو سمن آباد آمد۔ چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم سے ملاقات کرکے عید کی مبارکباد پیش کی اور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر چیئرمین قومی کمیشن بین المذاہب مکالمہ کی جانب سے مسلم برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آرچ بشپ سبسٹین فرانس شاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ خطے امن و سلامتی قائم ہو۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر بھائی چارے کو فروغ دے رہے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم نے آرچ بشپ کی آمد پر ان کی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی رواداری کو فروغ مل رہا ہے، اسلام امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان منفی پروپیگنڈے کو دور کرنے کیلئے ہمارا مل بیٹھنا ضروری ہے۔ اس موقع پر چیئرمین امن کمیٹی لاہور چودھری محمد ارشد گجر، فادر مشتاق پیارا، ملک محمد آصف، محمد عمر طارق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 932383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932383/لاہور-کے-ا-رچ-بشپ-کی-جامع-مسجد-کبری-ا-مد-عید-مبارکباد-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org