0
Thursday 13 May 2021 19:02

کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی ہے، گرمی کی نئی لہر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا، گرمی کی نئی لہر کے دوران پارہ انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے، اور دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع اور متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ اس دوران شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے، خصوصاً صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں، اگر جانا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معمول سے بڑھا دیں۔
خبر کا کوڈ : 932402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش