QR CodeQR Code

عید پر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں، ڈاکٹر یاسمین راشد

13 May 2021 19:02

موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پاکستان کرونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں منا کر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث پنجاب میں 8 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عید پر سادگی سے خوشیاں منا کر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ سما کے پروگرام نیا دن میں رپورٹر دانیال عمر کے ساتھ خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین نے اپنے بھی بچپن کی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ جب والدہ زندہ تھیں تو ہمارے ہاں ایسے ہی کھانوں کا اہتمام ہوتا تھا۔ عید پر شیر خرمہ، بریانی دسترخوان کی جان ہوتے ہیں۔ عید کے موقع پر بہو بھی باورچی خانے میں سارا کام سنبھالتی ہے۔ اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ بچپن میں ہم عید منانے گاؤں جایا کرتے تھے۔

موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پاکستان کرونا وائرس کی وباء کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، ہمیں عیدالفطر پر سادگی سے خوشیاں منا کر ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث پنجاب میں 8 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرکے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ عیدالفطر پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر یاسمین نے یہ بھی کہا کہ بڑے کھانوں کی بجائے ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 932403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932403/عید-پر-ذمہ-داری-کا-ثبوت-دیتے-ہوئے-ایس-او-پیز-عمل-کریں-ڈاکٹر-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org