QR CodeQR Code

تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، اسد عمر کا مفتی منیب کے متعلق ٹویٹ

13 May 2021 19:13

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں پر لگی ہوتی تھیں۔ لکھا ہوتا تھا کہ تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، اب کہیں مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ یہ بات نہ نظر آجائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعرات کو عید کے غیر متوقع اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین رویت ہلال کمیٹی کو ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر رویت ہلال کمیٹی اور عید مبارک کے ساتھ مفتی منیب کا نام بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مفتی منیب نے قضا روزہ رکھنے کا اعلان کرکے شوال کا چاند نظر آنے کے حکومتی اعلان کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ کل کے بعد کہیں مفتی منیب کی تصویر کیساتھ یہ تحریر نہ نظر آنا شروع ہو جائے "تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد۔" اسد عمر نے لکھا ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا، "تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد۔" کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نہ نظر آنا شروع ہو جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 932405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932405/تیری-یاد-ا-ئی-تیرے-جانے-کے-بعد-اسد-عمر-کا-مفتی-منیب-متعلق-ٹویٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org