QR CodeQR Code

مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، معتکف بھی ایک روز کا اعتکاف کریں، مفتی منیب الرحمٰن

13 May 2021 19:13

نماز عید کے کے اجتماع و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ حکومت کو من پسند، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی، جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کراچی میں نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو من پسند، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی، جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا، انہوں نے بھی کر دیا، رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔ مفتی منیب نے مزید کہا کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرأت نہیں تھی کہ وہ بیٹھے، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔


خبر کا کوڈ: 932406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932406/مسلمان-ایک-روزہ-قضا-رکھیں-معتکف-بھی-روز-کا-اعتکاف-کریں-مفتی-منیب-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org