0
Thursday 13 May 2021 19:18

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کی عید 2 اہم وجوہات کی بناء پر بہت مختلف ہے جسے ہمیں اپنےاہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہئیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کریں۔ عمران خان نے کہا کہ گھر میں خاموشی کے ساتھ عید گزارنے کی دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش