0
Thursday 13 May 2021 19:22

پاکستان کے عوام کی سلامتی و تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، آرمی چیف

پاکستان کے عوام کی سلامتی و تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی، تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، جبکہ پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔ سربراہ پاک فوج نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی، تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت سپاہی فرنٹ لائن پر ہمہ وقت مادرِ وطن کا دفاع کے لئے خدمات سرانجام دینے پر فخر محسوس کرتے ہیں، پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر بہاد کشمیریوں کی عظیم جد و جہد کو نہیں بھولنا چاہئے، اس انسانی المیے کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 932409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش