0
Thursday 13 May 2021 19:27

پاکستانی صدر کا فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے نام خط

پاکستانی صدر کا فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے نام خط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی ہم منصب محمود عبّاس کے نام خط لکھا، جس میں مسجد اقصیٰ پر تشدد فلسطینی حملوں پر اظہارِ تشویش کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں درج ہے کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپ کے پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 932411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش