0
Thursday 13 May 2021 19:36

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 232 کیسز رپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 232 کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 13 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا سے 13 اموات بھی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 778 ہو چکی ہے، جبکہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 633 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 214 ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے اب تک 38 لاکھ 6 ہزار 110 ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 469 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ اس وقت 18 ہزار 477 مریض زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش