0
Thursday 13 May 2021 22:51

یوگی ناتھ کی حکومت حد سے زیادہ غیر انسانی ہوگئی ہے، پرینکا گاندھی

یوگی ناتھ کی حکومت حد سے زیادہ غیر انسانی ہوگئی ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کی اترپردیش کے لئے انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی ہے اور وہ کورونا سے ہلاک ہونے والے سیکڑوں افراد کی لاشوں کو ندی کی ساحلوں پر دفن کر رہی ہے اور ہلاکتوں کے اعداد و شمار کئی گنا کم کرکے بتا رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ خبروں کے مطابق بلیا اور غازی پور میں لاشیں ندی میں بہہ رہی ہیں اور اناؤ میں ندی کے کنارے سیکڑوں لاشوں کو دفن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ، گورکھپور، جھانسی، کانپور جیسے شہروں میں موت کے اعداد و شمار کئی گنا کم کرکے بتائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں حد سے زیادہ غیر انسانیت ہو رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوگی حکومت اپنی ساخت بنانے میں مصروف ہے اور عوام کی تکلیف ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معاملوں میں ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں فوراً عدالتی تفتیش ہونی چاہیئے۔ قبل ازیں ایک دوسرے ٹویٹ میں یوگی حکومت سے ٹیسٹنگ، دوا اور ویکسین ہر شہری کو مہیا کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں یو پی حکومت کا حلف نامہ ریاست میں کورونا سے لڑنے کی اصل داستان بیان کرتا ہے کہ ٹیسٹ کم ہو رہے ہیں۔ ایمبولینس تک کا نظام درست نہیں ہے، آکسیجن اور دواؤں سے متعلق معلومات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت کو کب یہ احساس ہوگا کہ کورونا سے لڑائی جھوٹ سے نہیں، زیادہ ٹیسٹنگ، طبی سہولتوں کی دستیابی، گھر گھر ویکسین سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 932417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش