0
Thursday 13 May 2021 23:11

ویکسین اور آکسیجن ہی نہیں مودی بھی غائب ہیں، راہل گاندھی

ویکسین اور آکسیجن ہی نہیں مودی بھی غائب ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں شدید کورونا بحران کے درمیان آکسیجن، ویکسین اور ادویات کی کمی سے سلسلے میں کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ اس وباء کے خلاف لڑائی غائب ہوکر نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ آکر جیتی جا سکتی ہے۔ راہل گاندھی نے کورونا ویکسین، آکسیجن اور دوائی وغیرہ کی کمی کے تعلق سے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین، آکسیجن اور دوائیوں کے ساتھ وزیراعظم بھی غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہیں تو صرف سینٹرل وسٹا، ادویات پر جی ایس ٹی اور یہاں، وہاں وزیراعظم کی تصاویر۔ پرینکا گاندھی نے ٹیسٹ کم ہونے پر یوگی حکومت کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں یوپی حکومت کا حلف نامہ ریاست میں کورونا سے لڑنے کی اصل کہانی بیان کرتا ہے، ٹیسٹ کم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس کا انتظام صحیح نہیں ہے، آکسیجن اور دوائی سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 932418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش