QR CodeQR Code

روزہ قضا ہوا، نہ اعتکاف دوبارہ کرنا ہے، مولانا طاہر اشرفی

13 May 2021 23:02

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ آج کے چاند کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا گزشتہ روز کا فیصلہ درست تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ماہِ شوّال 1442 ہجری کے چاند نظر آنے سے متعلق فیصلہ بالکل درست کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ آج کے چاند کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا گزشتہ روز کا فیصلہ درست تھا۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس تاخیر سے پہنچنے والی شہادتوں کو شرعی ہدایت کے مطابق دیکھا گیا، اسی وجہ سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے چاند کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی کا روزہ قضا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو دوبارہ اعتکاف کرنا ہے۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 2 شوال کے چاند کی تصاویر شیئر کردیں۔ وزارت کیجانب سے شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوّال المکرم کے چاند کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا، پوری قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے گزشتہ روز کے فیصلے کو سراہا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 932422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932422/روزہ-قضا-ہوا-نہ-اعتکاف-دوبارہ-کرنا-ہے-مولانا-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org