QR CodeQR Code

مفتی منیب الرحمان کا بیان منفی رویے کا عکاس ہے، شبلی فراز

14 May 2021 00:59

اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر سائینس اور ٹیکنالوجہ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کے بیان کو غیر ذمے دار قرار دے دیا۔ شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔ یاد رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو من پسند، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔


خبر کا کوڈ: 932432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932432/مفتی-منیب-الرحمان-کا-بیان-منفی-رویے-عکاس-ہے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org