0
Friday 14 May 2021 00:59

مفتی منیب الرحمان کا بیان منفی رویے کا عکاس ہے، شبلی فراز

مفتی منیب الرحمان کا بیان منفی رویے کا عکاس ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کے بیان کو غیر ذمے دار قرار دے دیا۔ شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا چاند کی رویت کو متنازع بنانے کے حوالے سے بیان قابل مذمت ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شرعی اصولوں کے مطابق فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور منفی رویے کا عکاس ہے۔ یاد رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو من پسند، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔
خبر کا کوڈ : 932432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش