QR CodeQR Code

قبلہ اول کی حرمت کے حوالے سے کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا، پرویز الہیٰ

14 May 2021 10:35

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، فلسطینی عوام جرأت و بہادری سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول کی حرمت کے حوالے سے کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا، دنیا جان لے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کیے بغیر عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی ظلم و ستم کا نوٹس لے اور تمام اسلامی ممالک ان مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں، اسرائیلی ظلم روکنا ہوگا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ  پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ان کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، فلسطینی عوام جرأت و بہادری سے اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 932454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932454/قبلہ-اول-کی-حرمت-کے-حوالے-سے-کوئی-مسلمان-خاموش-نہیں-رہ-سکتا-پرویز-الہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org