0
Friday 14 May 2021 10:59

احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہوگا، عثمان بزدار

احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہوگا، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے، عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے، احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کیساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید تعطیلات میں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 
عثمان بزدار کا کہنا ہے تھا کہ احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے، انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانیوالے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں، حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 932456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش