0
Friday 14 May 2021 11:35

مفتی منیب کے بعد ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھی قضا روزے کی ہدایت کردی

مفتی منیب کے بعد ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھی قضا روزے کی ہدایت کردی
اسلام ٹائمز۔ رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب کے بعد موجودہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بھی قضا روزے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب نعیمی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ 1967ء میں جمعہ کو عید آنے پر رویتِ ہلال سے جمعرات کو عید کروائی گئی، اُس وقت 5 بڑے علماء نے فیصلے سے انکار کیا تو انہیں دو ماہ مچھ جیل میں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی الیاس اور مفتی منیب سمیت دیگر علماء کا ماننا ہے کہ عید کروانے کی ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے لہٰذا شرعی طور پر جمعہ کو چھوڑ کر ایک روزے کی قضا کر لی جائے۔
 
گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 11 بجے عید کا چاند نظر آنے کے اعلان پر پوری قوم حیران ہے، کئی افراد یقین کرنے کو تیار نہیں، جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی یاسین ظفر کی ویڈیو نے معاملہ مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ کراچی کے فیڈرل بی ایریا کے ٹی گراؤنڈ میں  رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے نمازعیدالفطر پڑھائی۔ عید کی نماز کے بیان میں مفتی منیب الرحمان نے لوگوں سے ایک قضا روزہ رکھنے اور اعتکاف کرنیوالوں کو ایک روز کا قضا اعتکاف کرنے کا کہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 932458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش