QR CodeQR Code

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، لاہور میں 66 مقدمات درج

14 May 2021 12:08

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کا کہنا ہے کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 41 افراد کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کئے گئے۔ ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے پہلے روز 87 افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر حراست میں لیا گیا،، لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 351 مقدمات درج کئے گئے


اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے پہلے روز لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق ایس پیز مکمل لاک ڈاؤن پر من و عن عملدرآمد کیلئے فیلڈ میں ہیں، عیدالفطر کے پہلے روز ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 66 مقدمات درج کئے گئے۔ ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 41 افراد کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کئے گئے۔

ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے پہلے روز 87 افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر حراست میں لیا گیا،، لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 5 ہزار 351 مقدمات درج کئے گئے جبکہ شاہراہوں پر ناکہ بندی شہریوں کی نقل و حمل کو محدود کرنے کیلئے ہے۔ ساجد کیانی کی اہلکاروں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، شہریوں سے ناروا سلوک کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 932459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932459/کورونا-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-لاہور-میں-66-مقدمات-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org