0
Friday 14 May 2021 14:03

بھارت، مزید 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر

بھارت، مزید 3 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مسلسل تیسرے روز کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مزید 3 لاکھ 43 ہزار144افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر کورونا وائرس کے مزید 13 مریض ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہو گئی۔ ممبئی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی جبکہ ممبئی کے رہائشی علاقوں میں گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے مسافروں کو آسٹریلیا لے جانے والی پہلی پرواز کے نصف مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ دوسری جانب یورپی یونین اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں سے امداد بھارت پہنچا دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 932468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش