QR CodeQR Code

شہباز شریف کو روکنے کیلئے سمری سرکولیٹ کی گئی، مریم اورنگزیب

14 May 2021 15:21

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کی گئی، شہباز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکامات سے انحراف کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر شہباز شریف کو روکنے کے لیے سمری سرکولیٹ کی گئی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کی گئی، شہباز شریف کو ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت مل چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے کنڈیکٹ اور ٹریول ہسٹری کو دیکھتے ہوئے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیا حکومت توہین عدالت دانستہ طور پر کر رہی ہے؟ شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روک کر توہین عدالت کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر کسی کو نوازشریف کے باہر جانے پر مسئلہ ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔


خبر کا کوڈ: 932484

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932484/شہباز-شریف-کو-روکنے-کیلئے-سمری-سرکولیٹ-کی-گئی-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org