QR CodeQR Code

فلسطین کے معاملے پر عالمی ضمیر اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے، سراج الحق

14 May 2021 15:57

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ فلسطینوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے، فلسطین میں لوگ جل رہے اور گھر ملبے کے ڈھیر بن رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلسل اسرائیلی حملوں نے غزہ کو ایک بار پھر جنگ زدہ علاقہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے، فلسطین میں لوگ جل رہے ہیں اور گھر ملبے کے ڈھیر بن رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ عالمی ضمیر اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں رات بھر اسرائیلی حملے جاری رہے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 119 ہوگٸی جبکہ زخمیوں کی تعداد 830 ہوگٸی ہے۔


خبر کا کوڈ: 932485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932485/فلسطین-کے-معاملے-پر-عالمی-ضمیر-اندھا-گونگا-اور-بہرہ-بنا-ہوا-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org