0
Friday 14 May 2021 15:57

فلسطین کے معاملے پر عالمی ضمیر اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے، سراج الحق

فلسطین کے معاملے پر عالمی ضمیر اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلسل اسرائیلی حملوں نے غزہ کو ایک بار پھر جنگ زدہ علاقہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے، فلسطین میں لوگ جل رہے ہیں اور گھر ملبے کے ڈھیر بن رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ عالمی ضمیر اندھا، گونگا اور بہرہ بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں رات بھر اسرائیلی حملے جاری رہے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 119 ہوگٸی جبکہ زخمیوں کی تعداد 830 ہوگٸی ہے۔
خبر کا کوڈ : 932485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش