QR CodeQR Code

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سراج الحق کا ٹیلی فون، فلسطین کے ایشو پر تبادلہ خیال

14 May 2021 17:07

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ایشو پر مسلم ممالک کے وزراء خارجہ سے رابطے میں ہوں، متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فلسطین کی صورتحال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماوں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ایشو پر مسلم ممالک کے وزراء خارجہ سے رابطے میں ہوں، متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 932490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932490/وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-قریشی-کو-سراج-الحق-کا-ٹیلی-فون-فلسطین-کے-ایشو-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org