QR CodeQR Code

وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں مکمل کورونا کرفیو، معمولات زندگی معطل

14 May 2021 20:09

کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کیلئے جموں و کشمیر کے تمام بیس اضلاع میں 10 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکام کے مطابق یہ لاک ڈاون 17 مئی صبح تک جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے تمام بیس اضلاع میں گذشتہ پانچ دنوں سے جاری مکمل کورونا کرفیو کے باعث جمعہ کو بھی معمولات زندگی مسلسل معطل ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے جموں و کشمیر کے تمام بیس اضلاع میں 10 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ حکام کے مطابق یہ لاک ڈاون 17 مئی صبح تک جاری رہے گا۔ حکام کے مطابق یہ لاک ڈاون 17 مئی صبح تک جاری رہے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ شام سے کورونا وائرس میں مبتلا مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس طرح یہاں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3001 تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ ہلاکتوں میں 18 افراد جی ایم سی جموں میں جبکہ 16 افراد وادی کشمیر کے مختلف اسپتالوں میں جاں بحق ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 932492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/932492/وادی-کشمیر-کے-تمام-اضلاع-میں-مکمل-کورونا-کرفیو-معمولات-زندگی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org